علامہ عبدالستار سراج کا ہفت روزہ دورہ سائپرس

مورخہ: 29 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے مورخہ 29 جون 2012ء سے 06 جولائی 2012ء تک سائپرس کا وزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی۔

علامہ عبدالستار سراج سائپرس تنظیم کی دعوت پر پہنچے۔ انہوں نے اپنے دورہ سائپرس کے دوران تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تنظیمی وتربیتی نشستوں کا اہتمام بھی کیا۔ علامہ عبدالستار سراج نے سائپرس تنظیم کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کی جس میں شب معراج، شب برات، خطاب جمعہ اور محفل میلاد شامل ہے۔ مذکورہ پروگراموں میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ عبدالستار سراج نے اجتماعات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے گفتگو کی اور اپنے اخلاق وکردار کو سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تفصیلی تعارف کرایا اور منہاج القرآن کی انٹرنیشنل سطح پر کی جانے والی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ حاضرین نے علامہ عبدالستار سراج کی گفتگو کو سراہا اور منہاج القرآن کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے مذہبی، اخلاقی و روحانی پروگراموں کا انعقاد کرکے انہیں علم کے حصول اور اپنی اصلاح کا موقع فراہم کیا۔ دورہ کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے جنرل سیکرٹری نے علامہ عبدالستار سراج اورمنہاج یورپین کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: سلطان محمود

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top