منہاج القرآن یوتھ لیگ (آزادکشمیر) کی تنظیم سازی کی تقاریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2012ء کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تنظیم سازی کی گئی۔ تنظیم سازی کی ان تقاریب میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن عباس پور کے صدر، ناظم تحریک منہاج القرآن پلندری، اور دیگر تحریکی احباب بھی تھے۔ جن علاقوں میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کی تقاریب منعقد ہوئیں ان میں عباس پور، پلندری، بھمبر، سماہنی، میر پور، اسلام گڑھ، افضل پور، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، نکیال، چڑھوئی، ہجرہ، دیر کوٹ، پٹیکہ، اٹھ مقام، اپرنیلم اور تراڑ کھل شامل ہیں۔

حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے نئے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارک باد دی اور تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عالم اسلام اور خصوصاً پاکستانی نوجوان نسل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا تذکرہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام نئی نوجوان نسل تک پہنچایا۔ دوران گفتگو انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر امت مسلمہ کے لیے کی جانے والی خدمات کا تعارف بھی پیش کیا۔ ان تقاریب میں مستقبل کے اہداف کا تعین بھی کیا گیا اور تمام عہدیداران کو ان سے بھرپور آگاہی فراہم کی گئی۔

تمام عہدیداران اور نئی قائم ہونے والی تنظیمات کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بھرپور شرکت کے حوالے سے بھی ہدایات مہیا کی گئیں۔ اور نئے ممبرز اور اراکین کو بھی منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کی دعوت دینے اور ان کی شمولیت کو یقینی اور مؤثر بنانے کے لیے بھی ہدایات دی گئیں۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ عباس پور

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 2 عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا، 15 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 15 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ پلندری

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ بھمبر

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 2 عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 10 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ سماہنی

اہداف: ماہ جولائی میں 10 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ میر پور

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ ایک عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 5 نئے رفیق اور 20 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام گڑھ

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ ایک عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ افضل پور

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ ایک عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ مظفر آباد

اہداف: ماہ جولائی میں 3 عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 20 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 15 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

کنونیگ باڈی راولا کوٹ منہاج القرآن یوتھ لیگ

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی یوتھ کا سیٹ اپ قائم کرنا 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ کوٹلی

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ ایک عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ نکیال

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ چڑھوئی

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 5 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ ہجرہ

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ دیر کوٹ

اہداف: ماہ جولائی میں 2 عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 5 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ پٹیکہ

اہداف: ماہ جولائی میں 5 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ اٹھ مقام

اہداف: ماہ جولائی میں 5 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم نومنہاج القرآن یوتھ لیگ اپرنیلم

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ ایک عدد، یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو قائم کرنا 5 نئے رفیق، 1 لائف ممبر شپ اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تنظیم سازی منہاج القرآن یوتھ لیگ تراڑ کھل

اہداف: ماہ جولائی میں تحصیلی کبنیٹ میں اضافہ 5 نئے رفیق اور 10 افراد اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top