حجرہ شاہ مقیم میں تقریب تقسیم اسناد آئیں دین سیکھیں کورس

مورخہ: 16 جون 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حجرہ شاہ مقیم میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا اجراء کیا گیا۔ جن کے اختتام پر المعصوم گرلز ہائی سکول حجرہ شاہ مقیم میں 16 جون 2012ء کو تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، نائب صدر تحریک منہاج القرآن حجرہ شاہ مقیم علامہ غلام بشیر قادری، صدر ویمن لیگ حجرہ شاہ مقیم بشری بتول، ناظمہ ویمن لیگ حجرہ شاہ مقیم شازیہ غلام بشیر، ناظمہ مالیات مسز بشراں غلام رسول، ناظمہ تربیت مسز نسیم عارف، نائب ناظمہ دعوت مس شگفتہ بتول، ناظمہ ویلیفئر مس راحیلہ، سٹاف المعصوم گرلز ہائی سکول، کوآرڈینیٹر آئیں دین سیکھیں کورس محترمہ ایمان فاطمہ رضوی، حافظہ امین کوثراور حافظہ انعم نواز نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ نقابت کے فرائض محترمہ شازیہ شبیر نے سرانجام دیئے۔ وہاں پر موجود طالبات نے کورس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کورس ہر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہیں اور ہمیں اس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسے کورسز کو پورے ملک میں پھیلایا ہوا ہے اور ہم جیسے لوگ بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ علامہ غلام بشیر قادری نے تقریب میں تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ بعدازاں مہمانان گرامی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کورس کو خوب سراہا ہے۔

مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور نظامت تربیت کے زیراہتمام جاری کورسز میں سے آئیں حدیث سیکھیں کورس کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب یہاں پر اس کورس کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سے تعلق حبی اور تعلق نسبت مضبوط ہوتے ہیں۔ آخر پر شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ملک وقوم کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کی دعا کی گئی۔

رپورٹ: عظمت فریدجوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top