بیداری شعور یوتھ کنونشن (کلر سیداں)

مورخہ: 24 جون 2012ء

مورخہ 24 جون 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کلر سیداں کے زیراہتمام عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری اور محمد رفیق صدیقی نے خصوصی شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے عزم کامل رکھتے ہوئے کنونشن کے ہر مرحلے میں جوش و جذبے کا اظہار کیا، پورا ہال یوتھ کے نعرہ تبدیلی سے گونجتا رہا۔ اس دوران بیداری شعور کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڈیو کلپس بھی دکھائے گئے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے شیخ الاسلام کی پاکستان آمد اور اعتکاف میں بھرپور شرکت کے حوالے سے تیاریوں کو عروج تک پہنچانے کا عزم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top