منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین کا تحصیلات کا وزٹ

مورخہ 8 جنوری 2012ء بروز اتوار کو میاں کاشف محمود مرکزی سینئر نائب صدر MYL اور محمد طیب ضیاء مرکزی نائب صدر MYL نے گوجرانوالہ، کامونکی اور سیالکوٹ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس وزٹ کا مقصد سالانہ اعتکاف 2012ء کے لیے تحصیلات کا اہداف کا پہنچانا تھا جس کو انہوں نے بخوبی پورا کرنے کا وعدہ کیا۔

کامونکی:

صبح 10 بجے مرکزی سینئر نائب صدر MYL میاں محمد کاشف محمود اور مرکزی نائب صدر MYL محمد طیب ضیاء نے کامونکی کا تنظیمی وزٹ کیا جہاں پر کامونکی سٹی اور تحصیل کی تنظیم نے بھرپور شرکت کی اور نوجوانوں نے اپنے مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا۔ کامونکی تحصیل کے صدر نے مرکزی قائدین کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اُن کے آنے کی وجہ سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے مرکزی قائدین سے ملنے والے اہداف کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ کامونکی سے ان شاء اللہ 50 نوجوانوں کا قافلہ اعتکاف میں شرکت کریں گا۔

سیالکوٹ:

اس کے بعد سوپہر 2 بجے مرکزی قائدین سیالکوٹ پہنچے جہاں پر ضلعی صدر کاشف محمود، عثمان بٹ تحصیلی صدر MYL، ڈپٹی جنرل سیکرٹری PAT سیالکوٹ اور یوتھ کے عہدیدارن نے میاں کاشف محمود مرکزی سینئر نائب صدر MYL اور محمد طیب ضیاء مرکزی نائب صدر MYL کا استقبال کیا۔

میاں کاشف محمود نے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سیالکوٹ کو 100 افراد کا ٹارگٹ دیا جس پر عثمان بٹ تحصیلی صدر MYL سیالکوٹ نے کہا کہ ان شاء اللہ ہماری پوری ٹیم اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کی دن رات ایک کریں گے۔

محمد طیب ضیاء نے تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا کہ سیالکوٹ کی تمام یونین کونسل میں یوتھ لیگ کو متحرک کیا جائے اور کوشش کریں کہ ہر یونین کونسل میں سے اعتکاف کے لیے لازمی نمائندگی ہو۔

آخر پر ضلعی صدر کاشف محمود نے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ ان اہداف کو پور اکرنے کے لیے ضلعی ٹیم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی

گوجرانوالہ:

شام 8:00 بجے مرکزی قائدین گوجرانوالہ پہنچے جہاں پر ضلعی کوآرڈینیٹر ذیشان الیاس میر، ضلعی صدر راشد میر اور اُن کی پوری ٹیم نے قائدین کا اسقبال کیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد میاں کاشف محمود نے ہاوس کو بریبنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال شیخ الاسلام کی سنگت اور صحبت کے ساتھ ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے بھی اعتکاف میں ہمارے ساتھ شریک ہوں گے اور ہمیں ان صحبت سے فیض یاب ہونے کاموقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام نوجوانوں اس سال اعتکاف میں بھر پور شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اعتکاف میں لے کر آئیں۔

مرکزی نائب صدر MYL طیب ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ ہم اپنا تنظیمی نیٹ ورک کو مزید مضبوط کریں اور یونٹ سطح تک تنظیم کو مستحکم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نئے نوجوانوں کو مشن میں شامل کیا جاسکے اور مصطفوی انقلاب کا وہ خواب جو ہمارے قائد نے دیکھا ہے وہ شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

میٹنگ کا اختیام دعا خیر کے ساتھ اختتام پزید ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top