منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیامودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 07 جولائی 2012ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا، جس میں جملہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب الرحمن نے حاصل کی، محمد افضال سیال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کی صدارت حاجی اعجاز احمد (صدر MQI ریجوایملیامودنہ، اٹلی) نے کی۔اجلاس میں ویلفیئر کے زیراہتمام زکوۃ مہم کو ڈسکس کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جاری منصوبہ جات جن پر عمل ہوچکا ہے یا جن پر ابھی کام ہورہا ہے، عوام الناس کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور ان منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے تعاون حاصل کرنے کے لئے ڈور ٹو ڈور پیغام کی پالیسی اپنائی جائے۔

اس کے بعد رفقاء و کارکنان کی اخلاقی و روحانی اور مشن کے حوالہ سے تربیت کے بارے میں ڈسکشن ہوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جملہ رفقاء وکارکنان کو اسلام کے ارکان اور قرآن وحدیث کی تعلیم دی جائے گی اور اس سلسلہ میں مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ رفقاء کا رشتہ اللہ اور اس کے محبوب کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوجائے۔ ناظم منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ محمد مختار نے اس بات پر زور دیا کہ ہر رفیق کے اندر یہ سوچ پیدا کی جائے کہ اس کی زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے جو دین اسلام کے فروغ کے لئے بسر ہونا چاہئے۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: وقاص ارشد بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top