سرگودھا میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 14 جون 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سرگودھا میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا۔ جس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 14 جون 2012ء کو مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں معلم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ عمران علی قادری، ڈایکٹر منہاج شریعہ کالج سرگودھا رانا خلیل احمد، مفتی ضیاء نیر اور محمد امجد جٹ شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ نقابت کے فرائض مرکزی معلم علامہ عمران علی قادری نے سرانجام دیئے۔ وہاں پر موجود طلبہ نے کورس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایسے کورسز کا آغاز کر کے ہمیں دین اسلام کے نور سے مزین کیا۔ بعدازاں رانا خلیل احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ مہمانان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کورس کو خوب سراہا ہے۔

مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور نظامت تربیت کے زیراہتمام جاری کورسز میں سے آئیں حدیث سیکھیں کورس کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس سے ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، اطاعت اور ادب کا نور نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چالیس احادیث مبارکہ حفظ کر لے گا قیامت کے دن تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی شفاعت کے ضامن ہوں گے۔ لہذا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کورس میں شرکت کرنی چاہیے۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ملک وقوم کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فریدجوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top