ڈسکہ، شیخ الاسلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 14 جولائی 2012ء کو شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد شریف منڈ نے کی اور قیادت حاجی محمد سلیم سلہری نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ کانفرنس میں علاقے کے سیاسی، سماجی اور مذہبی لوگوں کے ساتھ ساتھ تحریک کے کارکنوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خصوصی خطاب علامہ پروفیسر نور احمد نور نے کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علمی و روحانی مقام پر روشنی ڈالی۔استقبالیہ کلمات محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کہے۔انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو ان شاءاللہ ہم ثابت کر دیں گے کہ امت مسلمہ کے حقیقی لیڈر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی ہیں۔ ان شاءاللہ شیخ الاسلام کے استقبال پر 200 بس تحصیل ڈسکہ سے جائیں گی۔

اس موقع پر اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، چوہدری عباس علی گھمن اور سجاد احمد بسراء بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آخر پر تمام شرکاء کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: صفدر علی بٹ۔ ایم ہمایوں قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top