سرگودھا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر (مانکیالہ مسلم) کا دورہ

مورخہ: 16 جون 2012ء

اسسٹنٹ پروفیسر بیورو ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی آف سرگودھا اشفاق احمد شاہ نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری، چیف ایگزیگٹو محمد منیر چوہدری اور وائس چیف ایگزیگٹو مسز ڈاکٹر ذکیہ اسد بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ کو بچوں نے ویلکم کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ نے سکول کے وزٹ کے ساتھ  اساتذہ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ خود کو طالب علم سمجھے۔ انہوں نے اساتذہ کو تربیت کے لحاظ سے بہت مفید مشورے بھی دیے اور کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرا تعلق ایسے ادارے ہے جو کہ رضائے الہی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں صرف کررہے ہیں۔ انہوں نے رواں صدی کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم کے شعبے میں خدمات کو بھی سراہا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں سے تعلق اللہ کی رضا کے لیے رکھیں۔ انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آکر اور بچوں سے مل کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہوا ہے۔ نیز ان کی دعائیں منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم، اس کے صدر و بانی محمد نعیم چوہدری اور سٹاف کے ساتھ ہیں۔ وہ نفسا نفسی کے اس دور میں اللہ کی رضا کے لیے علم کی ترویج و اشاعت میں کوشاں ہیں اور اس نیک کام میں ان کا تعاون محمد نعیم چوہدری کے ساتھ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top