منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین، بارسلونا) نے رمضان المبارک 2012ء کا کیلنڈر جاری کردیا

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین، بارسلونا) نے رمضان المبارک کے اوقات کار (ٹائم ٹیبل) کا چارٹ جاری کر دیا ہے جو کہ 13 جولائی 2012ء سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور منہاج لائبریری میں دستیاب ہے، جہاں سے روزانہ سینکڑوں افراد لے کر جار ہے ہیں۔ حسب سابق اس چارٹ (کیلنڈر) میں سحری وافطاری کے اوقات کار کے علاوہ نماز پنجگانہ کے اوقات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے یہ اوقات کار(کیلنڈر) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے آفیشل ویب سائٹ www.minhaj.es پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے جہاں سے اسے پی ڈی ایف یا JPG فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ یا پرنٹ کیا جاسکتاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top