منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام لاکورونیو مرکز پر شب برات کا مرکزی پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تحت مورخہ 13 جولائی 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر شب برات کا مرکزی پروگرام انتہائی ادب و احترام سے منایا گیا۔ جس میں گرد و نواح سے مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل شب برات میں خصوصی شرکت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے کی جبکہ ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا تھا اور لوگ باہر کھڑے تھے۔ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھا جس میں پہلی نشست رات ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہی جس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کی سعادت حافظ عبدالعلی نے حاصل کی اور اردو ترجمہ حاصل کرنے کی سعاد ت منظور حسین بھٹی نے حاصل کی جس کے بعد محفل نعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ایمان افروز خطاب کیا جس سے پورا ہال نعرہ تکبیر و رسالت سے جھوم اٹھا اور اس روحانی خطاب سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس نشست میں نقابت کے فرائض نعمان اسلم نے ادا کئے۔

محفل کی دوسری نشست کا آغاز صلوۃ التسبیح سے ہوا جس کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے بعد محفل ذکر منعقد ہوئی اور محفل کا اختتام سحری کے وقت ہوا۔ جملہ شرکاء کے لئے سحری کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تمام احباب اپنے اپنے گھروں کی طرف چل پڑے۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top