منہاج القرآن اسلامک سنٹر (ویانا، آسٹریا) میں سیدہ کائنات کے یوم وصال کے سلسلہ میں فاتحہ خوانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) میں ہر سال کی طرح امسال بھی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کے لئے علیحدہ پردے کا انتظام ہے۔ مورخہ 22 جولائی 2012ء کو نماز تراویح کے بعد منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے دن کے موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سیدہ فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا تمام جنتی عورتوں کی سردار ہیں اور مزید فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔اجتماعی دعا میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں محمد یونس کے بیٹے محمد وقاص کی کارایکسیڈنٹ میں ہلاکت پر دعائے مغفرت کی گئی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top