رانا بشارت کی طرف سے سیدہ کائنات کے یوم وصال کی محفل کے موقع پر گرینڈ افطاری

منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کی مجلس شوریٰ کے رکن رانا سرور کے کزن رانا بشارت نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے پروگرام میں مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں گرینڈ افطاری دی۔

افطاری میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ملک شبیر احمد اعوان،، جنرل سیکرٹری قاضی ہارون، سینئر نائب صدر چودھری محمد اشرف، سیکرٹری فنانس حاجی سلیم گھمن اور جملہ تنظیمات کے ناظمین و صدور کے علاوہ پیرس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

افطاری سے قبل مختصر سی محفل منعقد کی گئی جس کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔حاجی محمد حنیف مغل اور اصغر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ علامہ حسن میر قادری نے شان سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرہ رضی اللہ عنھا کی نسبت سے نہایت خوبصورت گفتگو کی۔دعا کے بعد تمام احباب نے روزہ افطار کیا اور نماز مغرب ادا کی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top