نظامت تربیت کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2012ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور سید رضوان شاہ کے گھر میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر معززین میں سید رضوان شاہ، مرکزی معلمہ سیدہ سندس رضوان اور سیدہ مقدس رضوان شامل تھے۔ تقریب تقسیم اسناد خواتین کے لیے منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا اعزاز سیدہ مقدس رضوان نے حاصل کیا۔ بعدازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت سیدہ سندس رضوان نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض سیدہ مقدس رضوان نے سرا نجام دیئے۔ سید رضوان الحق شاہ نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے شرکاء کورس کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے مدلل اور جامع انداز میں خطاب کرتے ہوئے شرکاء کورس کو تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا کرنا ہے۔ تقریب کے آخر پر شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور شیخ الاسلام کی درازی عمر اور ملک پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top