منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام نظام بدلو واک

مورخہ 20 جولائی 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام نظام بدلو واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

مقررین نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں رائج موجودہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ اشرافیہ کا غلامانہ نظام ہے جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔ اس استحصالی نظام نے عوام سے عزت، آبرو، جینے کا حق، بنیادی ضروریات زندگی، آزادی فکر اور مواخذہ کا حق سب چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کو کرپٹ نظام سے بچانے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیے ہوئے نظام کو لانا ہو گا جس کے لیے ہمیں ہر حوالے سے بھرپور تیاری کرنا ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top