جی ایم ملک کی سربراہی میں وفد نے میو ہسپتال میں نجی ٹی وی چینل حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کی

مورخہ: 01 اگست 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے گلدستہ پیش کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کی سربراہی میں وفد نے میو ہسپتال میں نجی ٹی وی چینل حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عاصم عبید اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وفد میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حفیظ چوہدری، ثناء خوان آصف ظہوری، کامران نوری اور اشفاق احمد بھی شامل تھے۔ جی ایم ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہم حکومت پنجاب سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور اصل حقیقت کو منظر عام پر لایا جائے اور تمام ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واضح کیا جائیکہ 4 مرلے کی مختصر سی بلڈنگ میں ٹی وی چینل کھولنے کی اجازت کس نے دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top