منہاج القرآن اسلامک سنٹر (ہوسپتالیت، سپین) میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا قیام

منہاج القرآن یوتھ لیگ (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہوسپتالیت کے نوجوانوں کے ساتھ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد صہیب نے حاصل کی۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کے صدر حافظ عاطف احتشام نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس کے بعد حاضرین محفل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعارف کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے جنرل سیکرٹری خرم شبیر اور صدر یوسف بلال نے یوتھ لیگ سپین کی ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ بھی اسی طرح ہوسپتالیت کو متحرک کریں۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے محمد عثمان قادری نے حلقہ درود کو آگے بڑھایا اور محفل ذکر کرائی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، قائمقام صدر ظل حسن، نائب صدر حاجی زاہد اور منہاج القرآن ہوسپتالیت کی انتظامیہ موجود تھی۔ پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ہوسپتالیت کا قیام عمل میں آیا۔ حاجی زاہد کی نگرانی میں محمد عرفان کو منہاج القرآن یوتھ لیگ ہوسپتالیت کا صدر، قمر رفیق کو جنرل سیکرٹری اور خرم شبیر کو ناظم مالیات بنایا گیا۔

رپورٹ: محمد عتیق قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top