منہاج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو، فرانس) کے زیراہتمام اہم شخصیات کے اعزاز میں گرینڈ افطاری کا اہتمام

مورخہ: 02 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو، فرانس) نے مورخہ 08 اگست 2012ء کو اہم شخصیات کے اعزاز میں گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جس میں مسجد مکہ مکرمہ کے محمد بن عبداللہ الداروز، امام مسجد درانسی شیخ حسن، شالگومی اور لاکورنیو کے ڈپٹی میئر Nadia Rezkalla ،Murielle Tendron ، Rasheed Maiza، اسلم ٹیمول اور Mandjourssa نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، سینئر نائب صدر چودھری محمد اشرف، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون اور ناظم مالیات حاجی محمد اسلم گھمن نے استقبال کیا اور مرکز کا وزٹ کرایا۔ علامہ حسن میر قادری اور ملک شبیر احمد اعوان نے مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔ افطاری سے قبل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم قاضی محمد ہارون نے مہمانوں سے منہاج القرآن فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کا تعارف کرایا جس کے بعد تمام احباب نے روزہ افطار کیا۔ محمد بن عبداللہ امام الخیر مسجد مکہ مکرمہ نے نماز مغرب کی امامت کرائی اور خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top