دولتالہ کے ناظم محمد اسحاق کے والد محترم گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

مورخہ: 05 اگست 2012ء

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک منہاج القرآن حلقہ PP-4 دولتالہ کے ناظم محمد اسحاق کے والد محترم گزشتہ روز بھنگالی شریف میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ). مرحوم کی نماز جنازہ شام 4 بجے بھنگالی شریف میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی، پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی (بھنگالی شریف)، نائب ناظم TMQ پنجاب انار خان گوندل، تحریک منہاج القرآن گوجرخان کی ایگزیکٹو باڈی صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، ناظم دعوت طالب حسین قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی شاہد مسعود ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن حلقہ PP-4 سمیت اہل علاقہ کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top