منہاج القرآن یوتھ لیگ (برلن، جرمنی) کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام

مورخہ: 02 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (برلن، جرمنی) کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن یوتھ لیگ کی جانب سے مورخہ 02 اگست 2012ء کو جامع مسجد برلن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں MCB یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی افطار پارٹی میں خطیب وامام جامع مسجد برلن علامہ قاری طارق علی، برلن کے صدر طارق وڑائچ، ناظم محمد ارشاد، ناظم مالیات محمد رفیق، ناظم نشرواشاعت محمد آصف، رکن مجلس شوریٰ میاں عمران الحق اور دیگر اراکین کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ برلن کے صدر محمد شعیب ارشاد، وجاہت علی تارڑ، خوشنو داحمد، شاہ زیب احمد، محمد علی ارشاد، احسان ایرانی، جنید احمد، الیکس سانچز، محمد نعمان، وقاص آرائیں اور پرنس محمد ارسلان چغتائی نے شرکت کی جبکہ پاکستانیوں کے علاوہ افریقن کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

رپورٹ: MCB یورپ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top