منہاج القرآن انٹرنیشنل (متحدہ عرب امارات) کے نائب ناظم علی احمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں: انا للہ وانا الیہ راجعون

مورخہ: 05 اگست 2012ء

پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل (متحدہ عرب امارات) کے نائب ناظم علی احمد کی اہلیہ مورخہ 04 اگست 2012ء کو قلیل علالت کے بعد متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور مرکزی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں علی احمد کی اہلیہ کی ناگہانی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

مورخہ 05 اگست 2012ء کو علی احمد کی اہلیہ کی میت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور لائی گئی جہاں سیکرٹری نظامت امور خارجہ محمد وسیم افضل، سیکرٹری کمیونیکیشن DFA راجہ محمد شعیب، نائب امیر ضلع لاہور محمد حنیف قادری اور متحدہ عرب امارات کے ناظم مالیات شیخ محمد طفیل قادری نے میت وصو ل کی اور علی احمد کے ہمراہ ان کے شہر رائے ونڈ پہنچے۔ رائے ونڈ پہنچنے پر علی احمد سے اظہار تعزیت کرنے اور اپنے مشنری بھائی کے غم میں شریک ہونے کے لئے رائے ونڈ کے گردونواح سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان پہلے سے موجود تھے۔ محمد حنیف قادری کی قیاد ت میں جانے والے وفد نے علی احمد کی اہلیہ کے جنازے میں شرکت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top