منہا ج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کی طرف سے کینڈا کے سفیر ڈگلس جارج سے ملاقات

مورخہ: 03 اگست 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن(کویت) کے وفد نے مورخہ 03 اگست 2012ء کو کویت میں تعینات کینڈا کے سفیر ڈگلس جارج (Douglas George)سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد جعفر صمدانی، ایم ایچ قریشی اور ڈاکٹر نثار اکبر شامل تھے۔

مقررہ وقت کے مطابق وفد کینڈا کے سفارتخانہ پہنچا جہاں سفارتی افسر مس لما ایم ناجیہ(Lama M Najia)نے استقبال کیا اور سفارتخانہ کے امور پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد وفد کینڈا کے سفیر مسٹر ڈگلس جارج سے ملا اورمختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ MPIC کویت کے وفد نے مسٹر ڈگلس جارج کو منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعارف پیش کیااور بریفنگ دی جس میں لندن امن کانفرنس، جارج ٹاؤن یونیورسٹی، GPU کانفرنس، UNO میں مشاورتی درجہ کا تفصیلی تعارف کرایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھی گئی گتاب فتویٰ پیش کی جس کو معزز سفیر نے سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

مسٹر ڈگلس جارج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس عظیم شخصیت کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے عمل وکردار اور تعلیمات سے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اقدامات کئے اور کررہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ الاسلام اس دور میں اقوام کے درمیان امن عالم کے لئے ایک بہترین ثالث ثابت ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top