تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل کو بہترین کارکردگی پر شہر اعتکاف میں شیلڈ اور مبارک باد دی گئی

مورخہ: 16 اگست 2012ء

گوجرخان (پ ر ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی (صدر)، محمد ریاست قادری (ناظم)، راجہ محمد وقار (نائب صدر)، محمد شفیق مصطفوی (ناظم ویلفیئر)، حاجی خالد محمود (ناظم مالیات)، عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا)، راجہ محمد امین (ناظم دعوت و تربیت) و دیگر ممبران کو بہترین کارکردگی اور یونین کونسل تنظیمات کو متحرک کرتے ہوئے بے مثال خدمات پر شیلڈ دی گئی۔

تقریب گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف بغداد ٹاؤن میں ہوئی۔ حسن کا رکردگی شیلڈ حاجی خالد محمود (ناظم مالیات) نے وصول کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم پنجاب احمد نواز انجم اور نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل نے بھی بہترین کارکردگی پر ایگزیکٹو باڈی کو دلی مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top