منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام یوم وصال حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا عقیدت واحترام سے منایا گیا

مورخہ: 05 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو یوم وصال حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین قادری نے حاصل کی۔ محمد اشتیاق اور سید چن شاہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے شان حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ رضی اللہ عنھا نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسلام کی ترویج وترقی کے لئے بہت زیادہ مال خرچ کیا۔ آپ کی سیرت ہمیں دین اسلام کی خدمت اور مدد کا درس دیتی ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا جس میں ملک پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمدعلی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top