منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے زیر اہتمام معتکفین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مورخہ: 19 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2012ء کو معتکفین کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام لاکورنیومرکز پر کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ملک شبیر احمد اعوان، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون، ناظم مالیات حاجی محمد سلیم گھمن اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔علامہ حسن میر قادری اور ملک شبیر احمد اعوان نے لاکورونیو سنٹر میں اعتکاف بیٹھنے والے جملہ معتکفین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top