علامہ حافظ نذیر احمد خان کا دورہ منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس)

مورخہ: 15 اگست 2012ء

سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 15اگست 2102ء کو گارج لے گونس، فرانس کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، ملک شبیر احمد اعوان، قاضی محمد ہارون، حاجی سلیم گھمن، چودھری محمد اشرف، حاجی طارق، حاجی حمید اللہ، اعظم چودھری اور حاجی محمد اسلم بھی آپ کے ہمراہ تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس کی طرف سے چودھری رازق حسین، حاجی خلیل احمد( سرپرست)، راحت حسین(صدر)، فلک شیر(ناظم)، صابر حسین (نائب صدر)، سہیل یعقوب(صدر یوتھ لیگ)، شوکت علی(ناظم مالیات)، قاری نور الامین(امام)، زاہد محمود چشتی(سابقہ صدر) کے علاوہ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کے اراکین اور کارکنان نے خوش آمدید کہا۔علامہ چودھری رازق حسین نے مہمانوں کو گارج لے گونس میں مشن کے جاری منصوبہ جات اور تنظیمی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔اس کے بعد جملہ شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا، تقریب کے اختتام پر علامہ حافظ نذیر احمد خان نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت، محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top