منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز (یونان) میں غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج

مورخہ: 24 اگست 2012ء

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں (نیونازی) خرسی اوگی کے شرپسندوں نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان میں داخل ہو کر وال چاکنگ کی، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نازیبا جملے لکھے، دین اسلام اور مسلمانون کو غلیظ گالیاں دیں۔یاد رہے کہ خرسی اوگی نامی جماعت غیر قانونی تارکین وطن بالخصوص مسلمانوں اور پاکستانیوں کے سخت خلاف ہے۔

رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں خرسی اوگی غنڈوں نے مساجد پر حملے کئے اور نہایت نازیبا زبان استعمال کی۔اس سارے واقعہ کوسامنے رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے ہنگامی میٹنگ کال کی جس میں تمام مسالک کی مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، تاجر برادری، پاکستانی کمیونٹی، پرنٹ والیکٹرانک میڈیانے بھر پور شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ ان واقعات کے خلاف 24 اگست 2012ء کو تمام مذہبی وسیاسی تنظیمیں بھر پور احتجاجی جلوس نکالیں گی۔چنانچہ مذکورہ تاریخ کو عشاقان اسلام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اپنے دین کی حفاظت اور بقاء کے لئے باہر نکل آیا اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھر پور اظہار کیا۔جلوس والے دن پاکستانی تاجر برادری نے اپنا کاروبار بند کیا اور احتجاج میں شامل ہوئے۔ یونانی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے علاوہ پاکستانی اور عالمی میڈیا نے بھی احتجاجی جلوس کی بھر پور کوریج کی۔ جلوس امونیا اسکوائر سے ہوتا ہوا پلاتیہ سنمتغما(پارلیمنٹ ہاؤس) کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top