عید ملن پارٹی (دولتالہ)

مورخہ: 26 اگست 2012ء

تحریک منہاج القرآن دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام جامع المنہاج لاہور میں اعتکاف کرنے والے خواتین و حضرات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوئی۔ پارٹی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے طیب بشیر نے کیا، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عدنان خالد نے پیش کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن تھے جبکہ خصوصی شرکت انار خان گوندل نائب امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم نے کہا کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ دراصل یہی نظام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پوری قوم کو اس استحصالی اور دقیانوسی نظام کو اپنانے کی بجائے اس کے ساتھ ٹکرانا ہوگا۔ یہ نظام پاکستان کے چند فیصد خاندانوں کی عیاشی اور اجارہ داری کے تحفظ کا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مینار پاکستان لاہور پر پچاس لاکھ افراد کے اجتماع سے خطاب کرکے قوم کو کرپٹ اور فرسودہ نظام کا متبادل نظام پیش کریں گے۔

اس موقع پر انار خان گوندل اور قاری منیر حسین قادری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں چوہدری جاوید اقبال صدر پی پی 4، چوہدری محمد اسحاق ناظم پی پی 4، چوہدری طاہر خان، محمود الحق قریشی، قاضی محمد افضل، قاضی ادریس زعفران، قاضی احسان غفور، مسز حسن اختر راجہ صدر ویمن لیگ پی پی 4 اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء، اراکین، وابستگان، منہاج القرآن ویمن لیگ، یوتھ لیگ کے علاوہ کثیر تعدادمیں ورکروں نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top