سمن آباد ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سمن آباد ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد 18 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، مرکزی صدر ویمن لیگ لاہور ارشاد اقبال، ڈاکٹر سلطان احمد، مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری، معلم کورس ہذا علامہ ضیاء الحق اویسی اور ملک ارشد علی اعوان کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کا اعزاز محترمہ خدیجہ نے حاصل کیا۔ بعد ازاں درود و سلام کا ورد بڑے احسن انداز میں کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعزاز علامہ احمد فاروق حیدر اور حافظ عقیل احمد نے حاصل کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ کلمات صدر ویمن لیگ لاہور نے پیش کیے۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کورس کو تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر سے آگاہ کیا کہ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور امت کے دل میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پید اکرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عرفان القرآن کورس کا بھی تعارف کروایا۔ بعدازاں شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور شیخ الاسلام کی درازگی عمر اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا پر تقریب کا اختتام کیا گیا۔

رپورٹ: عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top