عید ملن پارٹی (شاہ کوٹ)

مورخہ: 31 اگست 2012ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے زیراہتمام وارڈ نمبر 5 منہاج ہال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے صدر محسن رضا نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری سید عاطف شاہ، علی رضا، سید فرحت شاہ، شیخ محمد نعمت علی قادری، ظفر اقبال کارکنان عقیل، شہروز شیخ نفیس، شاہد، جبران، عدنان، حیدر، مزمل چشتی، ثقلین قادری، ناصر، زبیر، میاں عرفان، حاجی شہزاد جاوید، کامران، اطہر، ندیم، نوید، محسن اشفاق اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عید ملن پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے صدر محسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقاء اور عوامی خوشحالی کے لیے پاکستان میں رائج بدترین نظام حکومت کو جڑ سے اکھاڑنا پڑے گا۔ پاکستان میں موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نائب قاصد اور چوکیدار کی بھرتی کے لیے تو تعلیمی قابلیت دیکھی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کی باگ ڈور چلانے والے نااہل اور کرپٹ سیاستدان کے لیے کوئی قابلیت ضروری نہیں ہے۔

محسن رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن کے نام پر سیدھے سادے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ایک میلہ لگایا جاتا ہے اور عوام کو میلے کے تماشائی بنا کر کرپٹ انتخابی کے خلاف عوامی شعور بیدار نہیں ہونے دیا جاتا۔ یہاں جو جتنا زیادہ کرپٹ ہو گا اسے اتنے ہی بڑے عہدے سے نوازا جاتا ہے۔ لہذا پوری قوم کو مل کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فلسفہ حیات پر عمل کرتے ہوئے مصطفوی انقلاب کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی، جس میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے اور غریب کو انصاف اس کی دہلیز پر ملے۔

پارٹی کے اختتام پر تمام امت مسلمہ، ارض پاکستان میں امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top