شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا اجلاس

مورخہ: 01 اگست 2012ء

مورخہ یکم اگست 2012ء بروز ہفتہ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا اجلاس تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوا، جس میں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن، شیخ محمد اشرف حیدری، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن، چوہدری فخر سعید جٹ، ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن، تمام تحصیلی کارکنان تحصیل پاکپتن، تمام UC'S کے ناظمین اور تحصیل عارفوالہ کے عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی لاہور سے تشریف لائے ہوئے پاکپتن شریف کے کوآرڈنیٹر علامہ محمد لطیف مدنی نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت یونین کونسل ہوتہ کے ناظم ڈاکٹر محمد اسلم نے حاصل کی۔ بعدازاں محمد امداد ناظم ممبر شپ یونین کونسل 12 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے بعد ناظم تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔

ضلعی امیر رانا منظور علی کے مختصر خطاب کے بعد علامہ محمد لطیف مدنی نے ایجنڈا پر گفتگو کا آغاز کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد کے سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کی جانب سے دی گئی ہدایات اور اہداف کے بارے میں آگاہ کیا اور ان اہداف کے حصول کے لیے راہنما اصول و ضوابط بھی بیان کیے۔

اجلاس کے اختتام پر رانا منظور علی نے دُعا کرائی اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد تمام شرکاء کے لیے شاندار کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top