تحریک منہاج القرآن (ضلع پاکپتن) کا اجلاس

مورخہ: 01 اگست 2012ء

مورخہ 01 اگست 2012 بروز ہفتہ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا اجلاس تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوا جسمیں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی باڈی تحصیل پاکپتن بشمول تمام UC'S کے ناظمین اور تحصیل عارفوالہ کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی لاہور سے تشریف لائے ہوئے پاکپتن شریف کے کوآرڈنیٹر (استقبال شیخ الاسلام و آغاز انقلاب مہم) علامہ عبدالطیف مدنی نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت یونین کونسل ہوتہ کے ناظم ڈاکٹر محمد اسلم نے حاصل کی۔ بعد زاں محمد امداد ناظم ممبر شپ یونین کونسل 12 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ناظم تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔

ضلعی امیر رانا منظور علی کے مختصر خطاب کے بعد علامہ عبدالطیف مدنی نے ایجنڈا پر گفتگو کا آغاز کیا اور شیخ الاسلام کی آمد کے سلسلہ میں مرکز کی جانب سے دی گئی ہدایات اور ٹارگٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور ان ٹارگٹس کے حصول کے لیئے راہنما اصول و ضوابط بیان کیے۔

اجلاس کے اختتام پر رانا منظور علی نے دعا کی اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد تمام شرکاء کو شاندار کھانا پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top