قصر جمال شادی ہال لاہور میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قصر جمال شادی ہال لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد 02 ستمبر 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ غضنفر حسین قادری، انعام اللہ خان ، سید ابرار حسین شاہ اور مرکزی معلم نظامت تربیت علامہ احمد فاروق حیدر قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کا اعزاز شرکاء کورس میں ایک طلبہ نے حاصل کیا۔ بعدازاں درود و سلام کا ورد بڑے احسن انداز میں کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعزاز بھی شرکاء کورس میں سے ایک طالب علم نے حاصل کیا۔

علامہ آصف علی قادری نے نقابت اور استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ بعدازاں علامہ غضنفر حسین قادری نے مدلل خطاب کیا اور شرکاء کورس کو قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت احسن انداز میں تربیتی و فکری گفتگو کے ذریعے بیدارئ شعور کے حوالے سے بریف کیا۔ بعد ازاں طلبہ میں اسناد تقسیم ہوئی جس میں محترم انعام اللہ خان اور سید ابرار حسین شاہ نے تقسیم اسناد کا فریضہ سر انجام دیا۔ طالبات میں تقسیم اسناد ناظمہ تربیت نشتر ٹاؤن لاہور عذرا ظفر اور ناظمہ دعوت نشتر ٹاؤن لاہور شاہدہ بٹ نے ذمہ داری نبھائی۔

آخر میں علامہ غضنفر حسین قادری نے دعا کروائی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر اور ملک میں امن و سلامتی کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top