حکومت کی 97 فیصد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں : جی ایم ملک

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان جی ایم ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے چار سالہ دور اقتدار میں 97 فی صد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں اور غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی روش جاری ہے اور ہر مہینے اضافے اور چند پیسوں کی کمی کرنے کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ حکومت فوری طور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے اور بجائے اضافے کے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور افضل گجر، حافظ غلام فرید اور ایم ایچ شاہین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کا منشور دے کر غریبوں کے نام اقتدار حاصل کرنے والی جماعت کے دور میں غریبوں کا ہی استحصال ہو رہا ہے۔ پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمنی کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جو مایوس کن امر ہے۔ محرومی اور مایوسی سے نجات کیلئے عوام کو اس فرسودہ نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کش پالیسیوں کا تسلسل مقتدر طبقے کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top