MPIC کویت کے وفد کی اردن کے سفیر سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو سلطنت آف اردن کے سفیر محمد الکائدہاشمی سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شامل تھے۔

جنرل سیکرٹری MPIC کویت ایم ایچ قریشی نے اردن کے سفیر محمد الکائد کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا جامع تعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ آپ ملت اسلامیہ کے وہ عظیم راہنما ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں امت کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا خواہ وہ قومی ایشیو ہو یا بین الاقوامی۔ آپ کی تنظیم منہاج القرآن کے اس وقت 90 سے زائد ممالک میں اسلامک سنٹرز موجود ہیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس وقت مختلف موضوعات پر 1000 سے زائد کتب تصنیف فرما چکے ہیں، 6 ہزار سے زائد لیکچرز موجود ہیں، آپ کے 1200 شاگرد دن رات شرق سے غرب تک دین مصطفوی کے فروغ کے لئے مصروف عمل ہیں۔آپ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ کو پوری دنیا میں جو پذیرائی ملی ہے وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔عصر حاضر میں منہاج القرآن کو عالمی امن کے لئے ایک مضبوط اور جاندار حوالہ تصور کیا جارہا ہے بلکہ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن کی فلاحی و رفاہی سرگرمیوں کے پیش نظر اسے بین لاقوامی مشاورتی درجہ دیا ہے۔ وفد نے اردنی سفیر کوشیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف دیا جانے والا فتویٰ پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔

رپورٹ: MPIC کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top