تحریک منہاج القرآن پیر محل کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن پیر محل کا تنظیمی اجلاس مورخہ 10 ستمبر 2012ء کو رانا محمد اشرف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر عہدیداران میں سابق صدر یوتھ لیگ پیر محل سید محمد عدیل بخاری، ناظم نشر واشاعت رانا محمد اشرف، صدر یوتھ لیگ حسن جلیل طاہر، ناظم تحریک رانا محمد اشرف محمد بخش کاٹھیہ، نائب صدر تحریک محمد ریاض مہروی، ناظم ویلفئیر محمد ریاض شوق، نائب ناظم تحریک خالد محمود، نور زمان، محمد صالح حسین، ناظم یونین کونسل 71 محمد اشرف تابانی، صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محل غلام شبیر وڑائچ، ناظم مالیات تحریک محمد رمضان عربی، صدر تحریک محمد سلیم سیال اور ذیشان پبلک سکول سندھیلیانوالی کے پرنسپل چوہدری غلام علی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد رمضان عربی نے حاصل کی جبکہ تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت اور درود پاک پیش کرنے کی سعادت محمد حسن جلیل نے حاصل کی۔ بعدازاں تمام یونین کونسلز کی موجودہ تیاری اور حاصل کردہ ٹارگٹس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریف کیا اور تحصیل پیر محل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے کے لیے کہا۔ صدرتحریک منہاج القرآن پیر محل نے کہا کہ ہم انشاء اللہ بھرپور قافلہ کے ساتھ استقبال قائد کے لیے مینار پاکستان پہنچیں گے اور اپنے قائد کے خواب کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر امت مسلمہ، ملک پاکستان کے استحکام، امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top