تحریک منہاج القرآن (کھوئیرٹہ آزاد کشمیر) کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن

مورخہ: 26 اگست 2012ء

تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کے جملہ فورمز منہاج ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی و یونین کونسلز کے عہدیداران کا اہم اجلاس نائب امیر تحریک آزاد کشمیر و ضلعی کوآرڈینیٹر کوٹلی ظفر اقبال طاہر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ بیداری شعور کے حوالے سے کھوئیرٹہ میں ہونے والے اجلاس دو مقامات کھوئیرٹہ اور یونین کونسل سیری میں منعقد ہوئے۔

کھوئیرٹہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پہلی نشست میں TMQ ،MSM ،MYL کے تحصیل عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جب کہ دوسری نشست میں منہاج ویمن لیگ کھوئیرٹہ کی پہلی دفعہ تنظیمی و تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں ضلعی کوآرڈینیٹر ظفر اقبال طاہر نے دین اسلام میں خواتین کا کردار اور بیداری شعور کے حوالے سے جاری تحریک منہاج القرآن کی مہم میں خواتین کی تنظیمی و دعوتی ذمہ داریوں کے حوالے سے مدلل گفتگو کی۔ منہاج ویمن لیگ کی اس نشست کے آخر میں تحصیل کھوئیرٹہ میں ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز (MSM Sisters) کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی اور MWL کھوئیرٹہ کے تحصیلی عہدیداران کو ذمہ داریاں دیتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کر لیا گیا۔

یونین کونسل سیری میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یونین کونسل کے یونٹس دربار، کراس سیری، سید پور میں TMQ اور MSM یونٹ سیری کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں ظفر اقبال طاہر ضلعی کوآرڈینیٹر نے TMQ کے جملہ فورمز کے تمام عہدیداران کو تنظیمی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو بیداری شعور کی مہم تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے شروع ہوچکی ہے اس کے مقاصد کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیئے کو قائد تحریک کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا ہو ا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شیخ الاسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ہمیں اپنے دعوتی شعبے کو مضبوط کرنا ہوگا اور اس میں تیزی لانا ہوگی تب جا کر ہم اپنی مصطفوی منزل یعنی مصطفوی انقلاب کو پا سکیں۔

رپورٹ: عرفان محمود قادری ناظم TMQکھوئیرٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top