گستاخانہ فلم شیطانی ذہن کی عکاس ہے : حاجی اعجاز احمد (اٹلی)

کارپی(شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل(ریجوایملیامودنہ، اٹلی) کے صدرحاجی اعجاز احمد نے توہین آمیز امریکن فلم پر سخت رنج وغصے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات پر حملہ شیطانی ذہن کی عکاسی ہے۔ جس نے کروڑوں دلوں کو غمناک کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیوقوف سورج کی طرف منہ کر کے تھوکے تو وہ تھوک اس کے منہ پر ہی پڑے گا، سورج کی شان وشوکت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور امریکہ اس گستاخانہ فلم کے خلاف فوری ایکشن لے اور امن عالم کے لئے توہین آمیز فلم بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top