منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 14 اگست 2102ء کو یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ تقریب میں منہاج القرآن گارج لے گونس کی ایگزیکٹو باڈی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین کے علاوہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نو رالامین (امام منہاج القرآن انٹرنیشنل، گارج لے گونس، فرانس) نے حاصل کی۔ اس کے بعد حاضرین نے درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔ رخسار احمد اور زاہد محمود چشتی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔جملہ شرکاء تقریب نے پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے یوم پاکستان کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو بھلا بیٹھے ہیں۔ پاکستان میں رائج نظام انتخاب نے غریب کا سکون برباد کردیا ہے ، مالدار لوگ اس نظام انتخاب کے تحت پانچ دس کروڑ لگا کر اسمبلیوں میں آتے ہیں اور سب سے پہلے اپنے لگائے ہوئے پیسے پورے کرتے ہیں، اس کے بعد اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کو نوازتے ہیں اور وہ غریب عوام جن کے ووٹ سے اسمبلی میں آئے تھے اس کو بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم پاکستان میں رائج کرپٹ انتخابی نظام سے بغاوت کا اعلان کریں اور اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تاکہ پاکستان کو حقیقی اسلامی اورفلاحی مملکت بنایا جاسکے۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top