منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیراہتمام پانچواں سالانہ اجتماعی مسنون اعتکاف

مورخہ: 08 اگست 2012ء

جس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پراجتماعی اعتکاف منعقد ہوتا ہے اسی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام پانچواں سالانہ مسنون اعتکاف مورخہ 08 اگست 2102ء کو منعقد ہوا جس میں 23 افراد نے شرکت کی۔

معتکفین کی جسمانی غذا کااہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس نے کیا تھا۔معتکفین کی روحانی غذا کے لئے نماز تہجد سے لیکر رات سونے تک کا شیڈول علامہ چودھری رازق حسین گجر نے ترتیب دیا جس میں فرض اور نفلی نمازوں کے علاوہ آئیں دین سیکھیں اورآئیں قرآن سیکھیں کو بھی شیڈول کا حصہ بنایا گیا تھا۔ ان دس دنوں میں معتکفین کو آئین دین سکیھیں کورس کے معلم علامہ چودھری رازق حسین گجرتھے جنہوں نے نظامت دعوت وتربیت کا ترتیب شدہ کورس(آئیں دین سکیھیں) کروایا۔اس کے بعد روزانہ دو گھنٹے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا جاتارہا۔ معتکفین کی روحانی تربیت کے لئے افطاری سے قبل حلقہ درود بعد نماز تراویح محفل ذکر وفکر کا بھی انعقادکیا گیا۔

سالانہ اجتماعی مسنون اعتکاف کی اختتامی تقریب میں منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس کی طرف سے جملہ معتکفین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ذات پر لکھی گئی کتاب، مصلہ، ٹوپی اور تسبیح پیش کی گئی۔ جملہ شرکاء نے علامہ چودھری رازق حسین گجراور انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top