تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت رسول (ص) ریلی

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا عبدالستار نیازی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام عظیم الشان ’’عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی‘‘ کا انعقاد 21 ستمبر بروز جمعتہ المبارک دن 11 بجے گلیانہ موڑ تا گوجرخان کیا جائے گا۔ جس میں خصوصی طور پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخا ن کی 16 یونین کونسلز کے ایگزیکٹو ممبران، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور سینکڑوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔ اس عظیم الشان ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان پیر سید صدیق حسین شاہ کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کو دعوت دی ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top