تنظیم نو یونین کونسل 4 (چکوال)

چکوال ( ) تحریک منہاج القرآن یونیں کونسل 4 کے یونٹ محلہ عید گاہ کا اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر عباس مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی محمد صابر ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال نے کی۔ اس موقع پر یونین کونسل 4 کے ناظم حافظ محمد اکرام گوندل نائب ناظم ملک مطلوب احمد اور ظہیر مغل بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ غلام قادر نائب ناظم تربیت یونیں کونسل 4 نے کیا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تمام شرکاء نے درود پاک پیش کیا۔

اس موقع پر کثرت رائے سے محمد یوسف نقی ناظم عیدگاہ یونٹ یونین کونسل 4، عبدالغفور نائب ناظم عیدگاہ یونٹ یونین کونسل، عمران صابر ناظم مالیات، حافظ عبدالباقی ناظم حلقہ درود اور مبشر حسین ناظم نشرواشاعت منتخب ہوئے۔ آخر میں میزبان پروگرام توقیر عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے عہدیداران سے حاجی محمد صابر نے حلف لیا، ناظم حافظ محمد اکرام گوندلنے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top