منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے صدر و بانی محمد نعیم چوہدری (فرانس) کی گستاخانہ فلم بنائے جانے پر سخت مذمت

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے صدر و بانی محمد نعیم چوہدری (فرانس) اور تمام سٹاف نے گستاخانہ فلم بنائے جانے پر سخت مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اِس سے عالم اسلام کے جذبات کو مجروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کوئی مسلمان خواہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو وہ اپنے نبی کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ اِس سے قبل بھی ایسا ہو چکا ہے اور مسلمان ایک پُر امن قوم ہیں، وہ پرُامن طریقے سے احتجاجی بیان ریکارڈ کرواتے رہے ہیں۔ لیکن اِس بار امریکہ کی اس حر کت نے خاموش چنگاری کو بھڑکا دیا ہے۔ اب یہ احتجاج دنیا کے کونے کونے سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو ایک مضبوط قدم اٹھانا چاہیے اور UNO اس مسئلے پر اجلاس بلا کر ایسی قرارداد منظور کروائے کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top