منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیوجرسی، امریکہ) کے راہنما محمد امجد کی والدہ انتقال کر گئیں: انا للہ وانا الیہ راجعون

پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیو جرسی، امریکہ) کے متحرک اور دیرینہ راہنما محمد امجد کی والدہ محترمہ مورخہ 21 اگست 2012ء کو امریکہ میں انتقال کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

محمد امجد کی والدہ کی وفات پر مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران کے علاوہ مرکزی قائدین نے انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور محمد امجد سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔راجہ جمیل اجمل نے محمد امجد سے ٹیلی فون پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینا آپ کی والدہ محترمہ اللہ رب العزت کی نیک، پارسا، پرہیز گار، متقی اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھیں۔ جہاں ان کی اس جہان دنیا سے رخصتی آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے اوراس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں، یہاں مگر آپ کی طرف سے ان کے لئے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجا ت کی بلندی کا باعث بنیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top