صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) مرزا محمد اکرم بیگ دورہ پاکستان کے بعد بارسلونا پہنچ گئے

بارسلونا (نوید اندلسی) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) مرزا محمد اکرم بیگ اپنے نجی دورہ پاکستان کے بعد 20 ستمبر 2012ء بروز جمعرات بارسلونا سپین واپس پہنچ گئے۔ بارسلونا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فیملی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔ منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کے عہدیداران نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل (سپین) کے صدرمحمد اقبال چودھری نے مرزا محمد اکرم بیگ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل(سپین) کے تنظیمی معاملات کے متعلق معلومات بھی دیں۔ یاد رہے کہ مرزا محمد اکرم بیگ اپنی والدہ محترمہ (مرحومہ) کی شدید علالت کے باعث اپریل 2012 میں پاکستان گئے تھے، بعد ازاں اسلام آباد کے ہسپتال میں ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top