منہاج القرآن انٹرنیشنل (کویت) کے وفد کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (کویت) کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل ڈار اور ڈاکٹر نثار اکبر نے مورخہ 21 ستمبر 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔

ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے مشترکہ میٹنگ کویت کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی اور کویت کی تنظیم نو کے حوالہ سے حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی کے ساتھ منعقد ہونے والی ٹیلی فونک میٹنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ ناظم امورخارجہ نے شیخ الاسلام کے ساتھ ٹیلی فونک میٹنگ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے شیخ الاسلام کی طرف سے کویت کی تنظیم نوکے حوالہ سے دی جانے والی ہدایات اور احکامات پر عملدرآمدکی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ناظم امور خارجہ نے کویت تنظیم کی طرف سے مرکز کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے جملہ مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اوراپنے ٹارگٹس کو پورا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت ) کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کی ٹیم کی صلاحیتوں اور ورکنگ کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔ علامہ شاہد طفیل ڈار نے نظامت امور خارجہ کی طرف سے مسلسل راہنمائی اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top