عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : ڈھونگ (گوجر خان)

تحریک منہاج القرآن ڈھونگ (گوجر خان) کے زیراہتمام حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی مرکزی جامع مسجد ڈھونگ سے تراٹی چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت محمود الحق قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن پی پی 4، چوہدری محمد اسحاق ناظم پی پی 4، حافظ محمد عرفان، قاری محمد یعقوب قادری، مرزا تجمل حسین جرال، حافظ عبدالغفور اور حاجی فضل حسین نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں موجود نوجوانوں، بچوں اور عمر رسیدہ لوگوں نے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ والہانہ عشق و محبت کا اظہار کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور درود وسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ ریلی گاؤں کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تراٹی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں چوہدری عابد حسین اور راجہ حاجی احمد اور اہلیان ڈھونگ تراٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top