منہاج القرآن ویمن لیگ میر پور کے زیراہتمام بیدارئ شعور میٹنگ

مورخہ 2 ستمبر 2012ء بروز اتوار بیداری شعور مہم کی ضلعی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور اور MSM سسٹرز کے ساتھ  خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اور بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ میٹنگ میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور MSM کی 100 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ کا انعقاد تحریک منہاج القرآن میر پور کے ضلعی آفس میں کیا گیا۔ محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے بیداری شعور مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور آخر میں سوال و جواب کی نشست بھی رکھی گئی۔

میٹنگ میں سابقہ صدر ویمن لیگ محترمہ شمیم مرزا اور ناظمہ ویمن لیگ محترمہ رضیہ سلطانہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ رخسانہ زبیر اور ناظمہ محترمہ کبریٰ نثار نے بیداری شعور مہم کی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے عزم اور جذبہ کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top