منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیا (اٹلی) میں محفل عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بریشیا میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے مورخہ 29 ستمبر2012 کو ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن یوتھ لیگ بریشیا کے صدر عمر فاروق نے حاصل کی اور حسنین منچلا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں نعت کے پھول نچھاور کئے۔اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا جس میں آپ نے قرآن وسنت کی روشنی میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوۃ و سلام کی فضیلت اور عظمت بیان کی۔ محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ آخر میں حاضرین کے لئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: حسنین منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top