دورہ ڈنمارک کے موقع پر شیخ الاسلام کے اعزاز میں منہاج ویمن اینڈ یوتھ لیگ کی طرف سے عشائیہ

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر ڈنمارک تشریف لائے۔اس موقع پر مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیات کے علاوہ بڑی تعداد میں متحرک خواتین و کارکنان نے شرکت کی۔

عشائیہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت زہرہ نے حاصل کی۔ہاجرہ شاہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ نمرہ اور مریم نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔شبانہ احمد نے شیخ الاسلام کی خدمت میں تحریکی نظم اے سفیر امن پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا کہ آج میں اپنی فیملی میں موجود ہوں اور آج میرے اردگرد میری بہنیں اور بیٹیاں بیٹھی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ یورپ میں ڈنمارک، تحریک کا بانی ملک ہے اور ڈنمارک میں خواتین اور بیٹیاں مبارکباد کی مستحق ہیں کہ وہ استقامت کے ساتھ اس مشن سے 27 سال سے وابستہ ہیں۔ ان 27 سالوں میں کئی طوفان اور آندھیاں چلی ہیں مگر آپ لوگوں نے قرآن اور معرفت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راستہ نہیں چھوڑا، جس کا ثمراللہ پاک نے یہ عطا کیا ہے کہ آج آپ کی بیٹیاں آپ کا مشن لے کر آگے چل رہی ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی طور پر نفیس فاطمہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں تحریک کی عظیم سپاہیہ کا لقب عطا کیا۔ شیخ الاسلام نے فرمایا کہ نفیس فاطمہ کاپوری تحریکی دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے جو 27 سالوں سے اس مشن کی خدمت اورفروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عشائیہ کا اختتام شیخ الاسلام کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top